Post Main Ad Panel
Read in English لڑکی کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار، مغویہ شیخوپورہ سے بازیاب: ایس ایچ او بٹالہ کالونی ظہیر اختر کی کارروائی

لڑکی کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار، مغویہ شیخوپورہ سے بازیاب: ایس ایچ او بٹالہ کالونی ظہیر اختر کی کارروائی

17 ویوز

فیصل آباد: 10 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) پولیس نے خواتین کے تحفظ کے لیے جاری احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایک کارروائی میں لڑکی کو اغواء کرنے والے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرا کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم سانول نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شمع نامی لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کیا تھا۔ اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی ظہیر اختر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تکنیکی بنیادوں پر چھاپہ مار کر مغویہ کو ضلع شیخوپورہ سے بازیاب کر لیا اور مرکزی ملزم کو بھی دبوچ لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والی لڑکی کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بحفاظت اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کی عزت و وقار کا تحفظ اور ان کے حقوق کی پاسداری پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

Post Bottom Ad Panel