کراچی: صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کراچی رضوان عرفان نے ریمبو سینٹر کے دکانداروں کی گرفتاری کے خلاف جمعرات کو شہر کی الیکٹرونکس مارکیٹیں بطور احتجاج بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
رضوان عرفان کے مطابق ریمبو سینٹر کی پہلی منزل کا راستہ بند کرنے کے معاملے پر دکانداروں کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی، جس کے بعد 5 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آج رات تک مقدمات واپس نہ لیے گئے اور گرفتار دکانداروں کو رہا نہ کیا گیا تو جمعرات کو تمام الیکٹرونکس مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ریمبو سینٹر گزشتہ روز سے بند ہے اور دکانداروں کی گرفتاری کے خلاف تاجر برادری احتجاج کا حق استعمال کرے گی۔
تاجر برادری کا مقدمات واپس لینے کا مطالبہ
رضوان عرفان نے مطالبہ کیا کہ گرفتار دکانداروں کے خلاف درج مقدمات واپس لیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔