Post Main Ad Panel
Read in English حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر روز جاری کرنے کا اعلان

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر روز جاری کرنے کا اعلان

30 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا ہے کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کا فیصلہ کرے گا۔
اسلام آباد میں وزیراطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر ہو گا جس کے لیے اوگرا قیمتوں کا یومیہ تعین کرے گا اور نوٹیفائی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی یومیہ قیمت کا بینچ مارک 7دن کی اوسط قیمت ہو گی، اس طریقہ کار میں شفافیت ہے عوام سمجھ سکیں گے قیمت کیا رکھی گئی ہے۔

Post Bottom Ad Panel