Post Main Ad Panel
Read in English گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 83واں اجلاس، پی ایچ ڈی اور ایم فل اسکالرز کے تحقیقی و تعلیمی امور کا جائزہ

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 83واں اجلاس، پی ایچ ڈی اور ایم فل اسکالرز کے تحقیقی و تعلیمی امور کا جائزہ

15 ویوز

فیصل آباد: 5 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلا) — گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 83واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم کی زیرِ صدارت نیو کیمپس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پی ایچ ڈی اور ایم فل اسکالرز سے متعلق مختلف تعلیمی و تحقیقی امور کا جائزہ لیا گیا، جن میں پی ایچ ڈی تھیسز کی جائزہ رپورٹس، انرولمنٹ میں توسیع اور فیکلٹی ممبران کو ’’پی ایچ ڈی اپرووڈ سپروائزر‘‘ کا درجہ دینے سے متعلق درخواستیں شامل تھیں۔

ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر مطلوب احمد نے ایجنڈا پیش کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی تھیسز سے متعلق ملکی و غیر ملکی ماہرین کی رپورٹس اور سفارشات بورڈ کے سامنے پیش کیں۔

اجلاس میں پی ایچ ڈی اور ایم فل اسکالرز کی مقررہ مدت سے زائد انرولمنٹ اور توسیع کی درخواستوں پر بھی غور کیا گیا۔ بورڈ نے اسکالرز کی تعلیمی پیش رفت، تحقیقی کام، تحقیقی مقالہ جات اور تھیسز کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف کیسز کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں مختلف فیکلٹی بورڈز کی کارروائی اور دیگر تحقیقی امور بھی زیرِ غور آئے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے معیار کو مزید بہتر بنانے، پی ایچ ڈی پروگرامز میں اعلیٰ تحقیقی معیار برقرار رکھنے اور طلبہ کے تعلیمی معاملات قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت حل کرنے پر زور دیا۔

Post Bottom Ad Panel