فیصل آباد: سول لائنز کے علاقے میں گاڑی سائیڈ پر کرنے کا کہنے پر فاسٹ فوڈ شاپ کے ویٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ فوڈ شاپ کے ویٹر نے کار سوار افراد سے دکان کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرتے ہوئے اسے سائیڈ پر کرنے کو کہا۔
متاثرہ شہری کے مطابق کار میں سوار افراد نے طیش میں آکر اسے مکوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ ویٹر کا دعویٰ ہے کہ تشدد کرنے والے افراد ساتھ والے پلازے کے مالک ہیں۔
واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔