Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا سول ویٹرنری ہسپتالوں کا معائنہ

فیصل آباد میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا سول ویٹرنری ہسپتالوں کا معائنہ

8 ویوز

 

مویشی پال حضرات کو بروقت اور معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

فیصل آباد، 18 اگست 2026ء: ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں قائم سول ویٹرنری ہسپتالوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور جانوروں کے علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال 242 رب دسوہا، 248 رب دالووال اور 253 رب جہانگیر کلاں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ہسپتالوں میں جانوروں کے علاج معالجے کی سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، فیلڈ میں عملے کی کارکردگی، سرکاری ریکارڈ اور صفائی ستھرائی سمیت مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتالوں میں دستیاب ادویات اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا جبکہ مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مویشی پال حضرات کو بروقت اور معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ میں عملے کی مؤثر کارکردگی، ادویات کی بروقت دستیابی اور جانوروں کے علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈاکٹر حیدر علی خان نے متعلقہ افسران اور عملے کو اپنے فرائض ذمہ داری، محنت اور لگن سے انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مویشی پال کسانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی محکمہ لائیوسٹاک کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Post Bottom Ad Panel