فیصل آباد
فیصل آباد: مسعود آباد گیس لیکج واقعہ، ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی
28
ویوز
فیصل آباد: مسعود آباد میں گیس لیکج کے باعث جھلسنے والوں میں شامل ایک اور زخمی عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔
پانچ اگست کو مسعود آباد میں گیس لیکج کے باعث گھر میں آتشزدگی ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس گئے تھے۔
حادثے کے بعد 3 افراد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے، جبکہ 4 زخمیوں کو الائیڈ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی۔
زخمیوں میں شامل عمران بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکا۔
دوسری جانب سمن آباد پولیس نے واقعے کے حوالے سے سوئی گیس کے جنرل منیجر، 2 ٹھیکے داروں سمیت 14 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔