Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد ایف آئی اے کا غیر قانونی ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

فیصل آباد ایف آئی اے کا غیر قانونی ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

35 ویوز

فیصل آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیر قانونی ہنڈی حوالہ کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی منٹگمری بازار میں واقع ZA Traders پر کی گئی، جہاں مبینہ طور پر غیر قانونی ہنڈی حوالہ کاروبار جاری تھا۔ کارروائی کے دوران 4 کروڑ روپے پاکستانی کرنسی، 7 موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ، بینک ٹرانزیکشن رسیدیں اور لیجرز برآمد کیے گئے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے مبینہ ہنڈی حوالہ کاروبار سے متعلق ڈیجیٹل شواہد، پیغامات اور وائس نوٹس بھی حاصل ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت زین العابدین، محمد اویس اور اکاؤنٹنٹ کامران کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف FIR نمبر 29/2026 کے تحت فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 کی متعلقہ دفعات اور دفعہ 109 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ برآمد شدہ ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Post Bottom Ad Panel