Post Main Ad Panel
Read in English جنگ یا امن کا فیصلہ صرف سپریم لیڈر کرینگے، عباس عراقچی

جنگ یا امن کا فیصلہ صرف سپریم لیڈر کرینگے، عباس عراقچی

38 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جنگ یا امن کے فیصلے کا اختیار صرف سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے پاس ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی کا فیصلہ عسکری اور سیاسی قیادت کی متفقہ رائے سے ہوا، تمام فیصلے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی مشاورت اور ملکی آئین کے مطابق کیے گئے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے یورینیم کی افزودگی روکنے کے مطالبے اور فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے بعد دوبارہ مذاکرات شروع کیے، تاکہ واضح کیا جا سکے کہ ایران نے سفارتی آپشن کا بھرپور استعمال کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا قریبی ہوں، ان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، صرف چند لوگوں کو ہی ان سے ملنے کی اجازت ہے۔

Post Bottom Ad Panel