Post Main Ad Panel
Read in English ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کا شہر کی 5 جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی دورہ

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کا شہر کی 5 جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی دورہ

8 ویوز

فیصل آباد: 14 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے میونسپل کارپوریشن فیصل آباد ، واسا اور نیسپاک کے نمائندگان کے ہمراہ شہر کی 5 جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کا مشترکہ معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اتحاد روڈ، بلیسنگ ہوم سکول کے قریب روڈ، پلک روڈ، نواز شریف پارک تا احمد نگر روڈ اور چک نمبر 225 چرچ روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے واسا حکام کو سخت ہدایت کی کہ مذکورہ سڑکوں پر سیوریج کے زیرِ التوا کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سڑکوں کی مرمت و بحالی اور کارپٹنگ کا کام بلا تاخیر مکمل کر سکے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کرنے، ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے اور شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کم کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت تکمیل، شہری سہولیات کی بہتری اور عوامی مشکلات کا ازالہ تمام متعلقہ محکموں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس ضمن میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel