Post Main Ad Panel
Read in English واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کو بلیک میل اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کو بلیک میل اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

1 ویوز

فیصل آباد: 15 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  فیصل آباد کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واٹس ایپ کے ذریعے ایک خاتون کو مبینہ طور پر بلیک میل اور ہراساں کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کا ذاتی اور قابلِ اعتراض ڈیجیٹل ڈیٹا استعمال کر کے اسے بلیک میل کر رہا تھا۔ این سی سی آئی اے کی ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کر ملزم کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والا موبائل فون، واٹس ایپ نمبر اور مدعیہ خاتون سے متعلق برآمد شدہ ڈیٹا تحویل میں لے لیا ہے۔

ملزم کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ  2016 (ترمیم شدہ) کی دفعات 20، 21 اور 24 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ معاملے کے دیگر تمام پہلوؤں پر تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Post Bottom Ad Panel