Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: پتنگ بازی کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 15 ملزمان گرفتار، کثیر تعداد میں پتنگیں و کیمیکل ڈور برآمد

فیصل آباد: پتنگ بازی کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 15 ملزمان گرفتار، کثیر تعداد میں پتنگیں و کیمیکل ڈور برآمد

31 ویوز

فیصل آباد — 24 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): ولیس نے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے شہر کے مختلف حصوں میں اقدامات کرتے ہوئے پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کی فروخت و استعمال میں ملوث 15 ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا، جن کی شناخت ابوبکر، وقار، صائم، عثمان، عامر، ندیم اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کثیر تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے شہریوں کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خطرناک اور خونی کھیل سے دور رکھیں۔

Post Bottom Ad Panel