Post Main Ad Panel
Read in English موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی اشتہاری چور گینگ گرفتار

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی اشتہاری چور گینگ گرفتار

37 ویوز

فیصل آباد — 24 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد میں تھانہ مرید والہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 3 سال سے مطلوب 4 رکنی اشتہاری چور گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مرید والہ زاہد محمود نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت آکاش، مجاہد، زین اور عاشق کے ناموں سے ہوئی ہے، جو گزشتہ تین سال سے پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے بتایا کہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Post Bottom Ad Panel