نیشنل
لودھراں کے قریب ٹرین حادثے کے بعد 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی
calendar_month
13 July 2026
visibility
8
(ڈیجیٹل اطلاع) لودھراں (Lodhran)کے قریب مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک بلاک ہو گیا، جس کے بعد کراچی جانے والی 3 ٹرینوں کو مختلف سٹیشنز پر روک دیا گیا۔
ملت ایکسپریس 3 گھنٹوں سے جہانیاں، قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹوں سے قطب پور سٹیشن پر کھڑی ہیں، جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹوں سے دنیا پور سٹیشن پر کھڑی ہے۔ دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ڈاون ٹریک کی بحالی کیلئے امدادی کام جاری ہے۔