حج رجسٹریشن مہم جاری، واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ
انٹرنیشنل

حج رجسٹریشن مہم جاری، واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ

calendar_month 13 July 2026 visibility 7

(ڈیجیٹل اطلاع) حج 2027 تا 2030 کے لیے آن لائن حج رجسٹریشن مہم جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہونے والے عازمین حج کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ حج پورٹل یا موبائل ایپ “پاک حج” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل آسانی سے ممکن ہے۔
وزارت مذہبی امور کا اگلے مرحلے میں حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ 22 ہزار افراد نے سرکاری، 86 ہزار نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔