پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا ؟
نیشنل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا ؟

calendar_month 10 July 2026 visibility 11

(ڈیجیٹل اطلاع)  حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول 13 اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔ پیٹرولیم ڈویژن آج رات نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیزل مہنگا کیا جائے گا جبکہ پیٹرول کی قیمت می عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 75 پیسے ہوگئی تھی۔ یہ پڑھیں: مصنوعات پر لیوی ختم کر دی جائے تو قیمتیں نمایاں کم ہو جائیں گی، وزیر پیٹرولیم
اس سے قبل وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کر دی جائے تو قیمتیں نمایاں کم ہو جائیں گی، لیوی ختم کرنے سے حکومتی آمدن کا متبادل بندوبست کرنا ہوگا، اخراجات یا تو لیوی سے پورے ہوتے ہیں یا پھر مہنگائی کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔ چیئرمین سید مصطفیٰ محمود کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں علی پرویز ملک نے کہا تھا کہ امریکا-اسرائیل-ایران جنگ پیدا ہونے والے بحران کے دوران حکومت نے مشکل مگر ضروری فیصلے کیے، ایک پمپ پر بھی ایندھن ختم ہوتا تو سنگین صورتحال پیدا ہو سکتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک میں ایندھن بحران کے دوران فوج تعینات کرنا پڑی، عالمی منڈی میں ریفائن مصنوعات آج بھی جنگ سے پہلے سے مہنگی ہیں۔