گلگت بلتستان کی حکومت کےلئے نمبر گیم کا کھیل جاری ہے، رانا ثنااللہ
سیاست

گلگت بلتستان کی حکومت کےلئے نمبر گیم کا کھیل جاری ہے، رانا ثنااللہ

11 June 2026

(ڈیجیٹل اطلاع) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ (RanaSanaullah)نے کہا ہےکہ گلگت بلتستان کی حکومت کےلئے نمبر گیم کا کھیل جاری ہے، نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت سازی سے متعلق 15 تاریخ کو فائنل نمبر گیم سامنے آئے گا ، انہيں مزید 2 یا 3 سیٹیں مل جائيں گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ان سے کوئی رابطہ نہيں کیا۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے ندیم افضل چن نے کہاکہ انہيں مطلوبہ 3 سیٹیں مل جائيں گی۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے شہرام ترکئی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جماعت اپوزيشن میں ہی رہے تو بہتر ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کے بعد حکومت بنانے کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے۔17 نشستوں کی سادہ اکثریت درکار ہے۔

پیپلزپارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ آزاد امیدوار 7 مسلم لیگ ن کی 6 نشستیں ہیں۔

پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کے بغیر حکومت بنانے کا امکان ہے اور آزاد ارکان کو شامل کرنے پر غورہے۔ ابھی 15 جون کو پانچ حلقوں کے 26 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے بعد حتمی نتائج کا انتظارہے۔