گلگت بلتستان میں سنگل لارجسٹ پارٹی حکومت بنائے گی، بلاول اور اسحاق ڈار میں اتفاق
نیشنل

گلگت بلتستان میں سنگل لارجسٹ پارٹی حکومت بنائے گی، بلاول اور اسحاق ڈار میں اتفاق

10 June 2026

(ڈیجیٹل اطلاع) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری(Bilawal Bhutto Zardari) سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔ دوران گفتگو اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے درمیان اس بات پر اتفاق ہے کہ سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی، گلگت بلتستان کے امور سے متعلق دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک ساتھ بیٹھنے پر بھی اتفاق کیا۔