ماں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جنریٹر دھماکے میں جھلس گئے
نیشنل

ماں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جنریٹر دھماکے میں جھلس گئے

10 June 2026

(ڈیجیٹل اطلاع)  ماں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جنریٹر دھماکے میں جھلس گئے۔ نواحی علاقے ججہ کلاں میں  چنگاری لگنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جھلس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچن میں کھانا تیار کیا جا رہا تھا کہ چولہے کے قریب رکھے جنریٹر میں اچانک چنگاری لگنے سے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 32 سالہ طاہرہ، 5 سالہ عبدالمنان اور 2 سالہ عبدالحسیب جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پتوکی منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔