اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے لئے ورلڈ بینک 100 ملین ڈالر دے گا
نیشنل

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے لئے ورلڈ بینک 100 ملین ڈالر دے گا

08 June 2026

(ڈیجیٹل اطلاع) اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے لئے ورلڈ بینک 100 ملین ڈالر دے گا۔ صوبائی وزیر ہائو سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ڈی جی پھاٹا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ورلڈ بینک کے پنجاب افورڈایبل ہا ئو سنگ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں پروگرام کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری بھی دی گئی۔اس موقع پر بلال یاسین نے کہا کہ ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فنڈز سے گھروں کی تعمیر کے منصوبوں اور مقررہ اہداف کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کم آمدنی والے اور مستحق خاندانوں کو اپنی رہائش کے خواب کی تکمیل کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔وزیر ہائوسنگ نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مستحق خاندانوں میں بلاسود قرضوں کی مد میں 15 لاکھ روپے فی خاندان تقسیم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر کا عمل مکمل کر سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو گھر کی سہولت فراہم کی جائے گی اور عوامی فلاح کے اس منصوبے کو مزید موثر بنایا جائے گا۔