سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا کا سب سے بڑا تجربہ ’فیفا ورلڈ کپ 2026‘ میں کرنے کا فیصلہ
2026 فیفا ورلڈ کپ

سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا کا سب سے بڑا تجربہ ’فیفا ورلڈ کپ 2026‘ میں کرنے کا فیصلہ

07 June 2026

(ڈیجیٹل اطلاع) سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا کا سب سے بڑا تجربہ ’فیفا ورلڈ کپ(Fifa World Cup) 2026‘ میں ہونے جا رہا ہے، جس میں پہلی بار سیمی آٹومیٹڈ آف سائیڈ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ رواں برس فٹبال ورلڈ کپ میچز میں کک آف سمارٹ بال نامی خاص سنسر والی فٹبال استعمال ہوگی، میچ بال کے اندر موجود ہائی اسپیڈ سنسر ایک سیکنڈ میں 500 بار ڈیٹا بھیجے گا، یہ سنسر بال ٹریکنگ سسٹم اور اسٹیڈیم کے کیمروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ اس ٹیکنالوجی سے آف سائیڈ اور ہینڈ بال کے متنازع فیصلوں میں 100 فی صد درستگی آئے گی، اور یہ سگنل کے ذریعے آف سائیڈ کا فیصلہ خودکار طریقے سے ویڈیو ریفریز کو بھیجے گی۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پہلی بار تھری ڈی اینی میٹڈ پلیئر اوتار ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جا رہی ہے، جس میں اسپیشل کیمرے کھلاڑیوں کے جسم کے 29 مختلف پوائنٹس کو ہر سیکنڈ میں 50 بار مانیٹر کریں گے۔