مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں
شوبز

مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں

06 June 2026

 

(ڈیجیٹل اطلاع) پاکستان ٹیلی وژن(PTV) کے نامور اور لیجنڈ اداکار شفیع محمد شاہ کی صاحبزادی ارسلنہ محمد شاہ انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ارسلنہ محمد شاہ کے انتقال کی اطلاع ان کی بہن نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے دی، جس میں بتایا گیا کہ وہ 7 فروری 2026 کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ ارسلنہ محمد شاہ میڈیا انڈسٹری سے وابستہ تھیں اور مختلف ٹی وی چینلز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکی تھیں۔ ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں ان کی محنت اور لگن کو نمایاں مقام حاصل رہا۔ تاہم ان کی اصل پہچان ان کی نرم دل، انسان دوست اور بے لوث شخصیت تھی۔ اہل خانہ کے مطابق وہ سیٹ پر کام کرنے والے ہر فرد کے ساتھ یکساں احترام اور محبت کا برتاؤ کرتی تھیں اور ضرورت مند افراد کی خاموشی سے مدد بھی کیا کرتی تھیں۔ خاندانی بیان میں کہا گیا ہے کہ ارسلنہ محمد شاہ نے اپنی زندگی میں بے شمار لوگوں کے دل جیتے اور ہمیشہ دوسروں کی بھلائی کو ترجیح دی۔ ان کے انتقال سے خاندان ایک شفیق بہن اور محبت کرنے والی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔