(ڈیجیٹل اطلاع) اداکارہ مومنہ اقبال(Momina Iqbal) اپنی ازدواجی زندگی کا باقاعدہ آغاز کر رہی ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے حمزہ حبیب کے ساتھ سادہ خاندانی تقریب میں نکاح کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد اب ان کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ دعائے خیر کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔