شہیدآیت اللہ علی خامنہ ای کے سرکاری سطح پر جنازے کی منصوبہ بندی وتیاریاں
عالمی خبریں

شہیدآیت اللہ علی خامنہ ای کے سرکاری سطح پر جنازے کی منصوبہ بندی وتیاریاں

31 May 2026

(ڈیجیٹل اطلاع) تہران ، ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای(ayatullah ali khamnai) کے سرکاری طور پر جنازے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔جنازے میں عوام کی تاریخی تعداد میں شرکت کا امکان۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سرکاری طور پر جنازے کا تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ابھی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے بعد لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے. ایرانی سپریم لیڈر 8 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ جنازے کی تقریب جنگی اور سیکورٹی صورتحال کے باعث مؤخر کی گئی تھی۔