(ڈیجیٹل اطلاع) ایرانی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(field marshal) سے کہا کہ ایران صرف اپنی قوم کے جائز حقوق کے تحفظ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی تاریخ اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ امریکیوں کے ساتھ مذاکرات میں انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے۔ فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی تھی۔