فیصل آباد کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی رات میں پانچ مبینہ پولیس مقابلے، دو ڈاکو ہلاک 6 زخمی حالت میں گرفتار
19 May 2026
(ڈیجیٹل اطلاع) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تنویر حسین کی قیادت میں پولیس نے فیصل آباد کو جرائم سے پاک کرنے کی ٹھان لی۔ تھانہ سمن آباد پولیس سے مبینہ مقابلے میں فیصل محمود نامی ڈاکو ہلاک. ہلاک ڈاکو متعدد ڈکیتی اور پولیس مقابلوں میں ریکارڈ یافتہ تھا. تھانہ غلام محمد آباد پولیس سے مبینہ مقابلے میں وقاص نامی ڈاکو ہلاک. ہلاک ڈاکو وقاص 20 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی گینگ کا رکن تھا.تھانہ سول لائن پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو وسیم اور اختر زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے. گرفتار ڈاکو وسیم اور اختر 23 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے. تھانہ صدر پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو حامد اور صابر زخنی حالت میں گرفتار کر لئے گئے. گرفتار ڈاکو حامد اور صابر ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہے تھے پولیس سے سامنا ہو گیا. تھانہ بٹالہ کالونی پولیس کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ابوبکر اور عامر سلطان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے. گرفتار ڈاکو ابوبکر اور عامر سلطان ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہے تھے پولیس سے سامنا ہو گیا.پولیس نے چھ زخمی ڈاکوؤں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے