تہران کا جوہری معاملے پر سمجھوتے سے انکار: ایران کو پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کا پورا حق ہے، روسی وزیر خارجہ
18 May 2026
(ڈیجیٹل اطلاع) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ ایران کو پرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کا پورا حق حاصل ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ’ایران یورینیم افزودگی کے اپنے حق پر نہ تو کسی قسم کی بات چیت کرے گا اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ۔‘روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ ایران کو پرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کا پورا حق حاصل ہے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق لاروف کا کہنا تھا کہ ’بنیادی اصول یہ ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے کسی بھی دوسرے فریق کی طرح ایران کو بھی پرامن توانائی کے مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کا پورا حق حاصل ہے۔‘ یورینیم کی افزودگی ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں ایک اہم نکتہ ہے۔ منگل کے روز ہی ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ ’ایران یورینیم افزودگی کے اپنے حق پر نہ تو کسی قسم کی بات چیت کرے گا اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ۔‘ انھوں نے یورینیم کی افزودگی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بات قطعی ہے کہ یہ کوئی ایسا موضوع نہیں جس پر ہم بات چیت یا سمجھوتہ کریں۔ معاہدہ عدم پھیلاؤ کے تحت ایران کے افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جا چکا ہے۔‘ اس سے قبل گذشتہ روز ایران خبر رساں ادارے فارس نے خبر دی تھی کہ امریکہ نے مذاکرات کی بحالی کے لیے 400 کلو گرام افزودہ یورینیم کی امریکہ کو حوالگی سمیت پانچ شرطیں عائد کر رکھی ہیں۔