فیصل آباد میں کچہری بازار میں مسلح ملزمان کا دکان پر دھاوا، والد اور بیٹے پر بدترین تشدد
جنگ کی خبریں

فیصل آباد میں کچہری بازار میں مسلح ملزمان کا دکان پر دھاوا، والد اور بیٹے پر بدترین تشدد

18 May 2026

(ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد میں کچہری بازار میں مسلح ملزمان کا دکان پر دھاوا، والد اور بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ملزمان باپ بیٹے کو لہولہان کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے کچہری بازار واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔ متاثرہ دکانداروں کا ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ۔ دکان پر حملے کی فوٹیج ایم نیوز کو موصول۔ فوٹیج میں ملزمان کو حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں ملزمان کو اسلحہ لہراتے بھی دیکھا جا سکتا ہے