جنگ کی خبریں
تھانہ سرگودھا روڈ پولیس کی بڑی کارروائیٗ عید پر سپلائی کی جانے والی شراب کی بڑی کھیپ برآمد
18 May 2026
(ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، تھانہ سرگودھا روڈ پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، ملزم وقاص بشیر کے قبضہ سے مختلف برانڈڈشراب کی 100سے زائد بوتلیں برآمد، ملزم عید الاضحی کے ایام میں شہر کے مختلف علاقوں میں شراب کی سپلائی فراہم کرنا چاہتا تھا، ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ غازی رضوان جاوید نے اے ایس آئی محمد عمران کے ساتھ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے بیک ٹریک سورسز کے بارے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔