فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی  میں 100 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے
سیاست

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 100 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے

15 May 2026

 

 

(ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 100 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ کے بڑے افسران کے خلاف اینٹی کرپشن فیصل آباد سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایف ڈبلیو ایم سی افسران پر سرکاری فنڈز میں بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر درج کیا گیا۔ شہری کی درخواست پر ایم ڈی عبدالرؤف اور کنٹریکٹر فاروق خان سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مبینہ طور پر جعلی کمپنی کے ذریعے 100 کروڑ روپے کے فنڈز مختلف طریقوں سے نکلوائے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق 663 گھوسٹ ملازمین کی ڈیش بورڈ میں حاضری لگا کر کروڑوں روپے حاصل کیے گیے، 118 ویسٹ انکلوژر کی بجائے صرف 33 استعمال کیے گئے اور 85 ویسٹ انکلوژرز کی مد میں ہر ماہ کروڑوں روپے خردبرد کئے گئے، 2317 کوڑے کے کنٹینرز استعمال کرنے کے بجائے 1717 کنٹیرز لگائے گئے، مقدمہ درج ہوتے ہی ایف ڈبلیو ایم سی افسران اور ٹھیکیدار مقدمہ درج ہوتے ہی روپوش ہو گئے