فیصل آباد پولیس ان ایکشن، 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دونوں ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں پار
جنگ کی خبریں

فیصل آباد پولیس ان ایکشن، 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دونوں ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں پار

15 May 2026

 

 

(ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد پولیس ان ایکشن، 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دونوں ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں پار،،ایس ایچ او صدر سمندری عدنان نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے 447 گ ب میں ریڈ کیا۔ ریڈ کے دوران 5 سے 6 ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد ،ڈی ایس پی سمندری،ڈی ایس پی تاندلیانوالہ ،ایس ایچ او سی سمندری پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے۔ فائرنگ رکنے پر دو ملزمان زخمی حالت میں موقع پر پڑے تھے۔ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت نعمان اور شاہد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان نے تین یوم قبل 8 سالہ بچے علی احمد کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے ثبوت چھپانے کے لیے بچے کی نعش کو تیز دھار آلے سے مسخ بھی کیا تھا۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد