جنگ کی خبریں
فیصل آباد میں تیز آندھی اور بارش سے دیواریں اور چھتیں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، 4خواتین سمیت 6 افراد زخمی
calendar_month
15 May 2026
visibility
23
(ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد میں تیز آندھی اور بارش سے دیواریں اور چھتیں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، 4خواتین سمیت 6 افراد زخمی، بھٹہ اسٹاپ کے نزدیک دیوار گرنے سے 13 سالہ حیدر علی جاں بحق جبکہ 10 سالہ نعمان زخمی ہو گیا، بلوچنی اسٹاپ پر چھت گرنے سے ماں بیٹی 35 سالہ عظمیٰ اور 17 سالہ ثنا زخمی ہو گئیں، سدھار بائی پاس کے نزدیک چھت گرنے سے 45 سالہ فاطمہ زخمی ہو گئی، چراغ کالونی میں چھت گرنے سے میاں بیوی 45 سالہ بابر جاوید اور 44 سالہ مجیداں زخمی ہو گئی، تمام زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ریسکیو 1122 نے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا