غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے ۔ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک
ماحولیاتی

غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے ۔ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک

13 May 2026

 

 

(ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد میں ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک نے چائنیز قونصلیٹ کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے فیڈمک ایریاکا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او فیڈمک اور دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز کو انچارج سیکیورٹی نے ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو چیک کیا۔ فیڈمک ایریا میں کنٹرول روم میں کیمروں کی مدد سے بھی چائنیز سیکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک نے کہا کہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کی جا ئیگی۔ فیڈمک ایرا میں پٹرولنگ کو مزید موثر بنایا جائے۔ سیکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جاۓ گی۔