فیصل آباد میں مسلسل تیسرے روز بھی دو مبینہ پولیس مقابلوں میں تین جرائم پیشہ افراد زخمی حالت میں گرفتار
جنگ کی خبریں

فیصل آباد میں مسلسل تیسرے روز بھی دو مبینہ پولیس مقابلوں میں تین جرائم پیشہ افراد زخمی حالت میں گرفتار

13 May 2026

 

 

(ڈیجیٹل اطلاع) سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین کی تعیناتی کے ساتھ ہی فیصل آباد میں پولیس مقابلوں کی بھرمار.. تھانہ صدر کے علاقہ اعوان والی پلی کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں احتشام اور علی حسن کو گرفتار کر لیا گیا۔۔ دونوں ملزمان ساتھی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی۔۔ دوسرے مبینہ پولیس مقابلے میں تھانہ رضا آباد پولیس نے محسن نامی اوباش شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔۔ ملزم محسن چھ سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے میں ملوث تھا۔۔ رضا آباد پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں زخمی ہوا۔۔ پولیس نے تینوں زخمی ملزمان کو علاج کے لئے ہسبتال منتقل کر دیا ہے