فیصل آباد میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
جنگ کی خبریں

فیصل آباد میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

12 May 2026

 

فیصل آباد میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، تھانہ صدر کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں عرفان اور صدام کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا۔دوسرے مبینہ پولیس مقابلے میں تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے رفاقت نامی ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والاعلی عمران پر دوران گشت ملزمان نے فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ کے دوران رفاقت کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے۔ پولیس نے تینوں زخمی ملزمان کو علاج کے لئے ہسبتال منتقل کر دیا ہے