فیصل آباد کے تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
جنگ کی خبریں

فیصل آباد کے تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

11 May 2026

 

(ڈیجیٹل اطلاع) زمان کی شناخت سلامت اور دلدار کے نام سے ہوئی۔ دونوں ڈاکوں درجنوں مقدمات کے ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی واجد حسین نفری کے ہمراہ جھال پل موجود تھے کہ تین نامعلوم مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کردی اور ریلوے گراؤنڈ کی طرف فرار ہوگئے۔ اطلاع پرمزیدنفری موقع پر پہنچ گئی، ملزمان نے پولیس پر سیدھا جان لیوا فائرنگ جاری رکھی۔ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کا سلسلہ رکنے پردیکھا تو دو ملزمان زخمی حالت میں مسلح پسٹل پڑے تھے جو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مضروب ہوۓتھے، ساتھی ملزم تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔زخمی ملزمان کو فوری براۓ علاج معالجہ ہسپتال بھجوا دیا گیا۔فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی