ٹوبہ ٹیک سنگھ، ایم پی اے ایوب خاں گادھی کے ڈیرے پر فائرنگ 4 جاں بحق
جنگ کی خبریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ، ایم پی اے ایوب خاں گادھی کے ڈیرے پر فائرنگ 4 جاں بحق

10 May 2026

(ڈیجیٹل اطلاع) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ رجانہ کے علاقہ چک 184 گ ب میں فائرنگ، ایم پی اے ایوب خان گادھی زخمی، 4 افراد جاں بحق، متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے مطابق تھانہ رجانہ کے علاقہ چک 184 گ ب میں مخالفین کی سابقہ رنجش پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایم پی اے ایوب خان گادھی زخمی ہو گئے جبکہ ابتدائی طور پر 2 افراد ضیغم عباس اور ندیم ولد نور محمد (عمر 45 سال) موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں میں شہباز ولد حق نواز، خالق داد، دیا ض ولد معشوق اور حق نواز ولد نواب خان شامل تھے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں ہسپتال میں خالق داد اور حق نواز بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ رجانہ، ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ سمیت بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔