Post Main Ad Panel
Read in English واٹس ایپ کے نئے فیچر نے صارفین کو تجسس میں مبتلا کر دیا

واٹس ایپ کے نئے فیچر نے صارفین کو تجسس میں مبتلا کر دیا

44 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع) ایپ کے ایک اندرونی سیکیورٹی فیچر کے ذریعے آپ کو کسی نے بلاک تو نہیں کیا؟ اب واٹس ایپ کے فیچر کے ذریعے آسانی سے معلوم ہو سکے گا۔ فیچر ٹریکرز کے مطابق واٹس ایپ کا خودکار اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن ویری فکیشن سسٹم بلاک ہونے کی نشاندہی کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ فیچر بنیادی طور پر اس بات کی تصدیق کے لیے بنایا گیا ہے کہ چیٹس مکمل طور پر محفوظ اور اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہیں۔ اس فیچر تک رسائی کے لیے صارف چیٹ کھول کر کانٹیکٹ کے نام پر ٹیپ کرے اور پھر کا آپشن منتخب کرے۔ اس کے بعد واٹس ایپ خودکار طور پر چیٹ کی اینکرپشن کی تصدیق کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر سب کچھ معمول کے مطابق ہو تو ویری فکیشن کامیابی سے مکمل ہو جاتی ہے، تاہم اگر واٹس ایپ بار بار اینکرپشن کی تصدیق میں ناکام رہے اور متبادل طریقے تجویز کرے تو یہ اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ کچھ غیر معمولی ہو رہا ہے اور ممکنہ طور پر آپ کو بلاک کیا گیا ہو۔ اس طریقے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے لیے نہ کوئی میسج بھیجنا پڑتا ہے اور نہ ہی کال کرنا ضروری ہوتی ہے، جبکہ دوسرے صارف کو بھی کسی قسم کی اطلاع موصول نہیں ہوتی۔ تاہم واٹس ایپ نے تاحال باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ یہ فیچر بلاک ہونے کی جانچ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ مسئلہ اکثر ان چیٹس میں دیکھا گیا ہے جہاں صارف کو بلاک کیا گیا ہو، لیکن اسے حتمی ثبوت کے بجائے صرف ایک مضبوط اشارہ سمجھا جانا چاہیے۔

 

Post Bottom Ad Panel