Post Main Ad Panel
Read in English زرعی یونیورسٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، دو ریکارڈ یافتہ ملزمان ہلاک

زرعی یونیورسٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، دو ریکارڈ یافتہ ملزمان ہلاک

15 ویوز

 

فیصل آباد، 21 اگست 2026: زرعی یونیورسٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ریکارڈ یافتہ ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فائرنگ کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے قریب مسلح ملزمان سے پولیس ٹیموں کا سامنا ہوا۔ کارروائی تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او ارسلان باری اور تھانہ سول لائنز کے ایس ایچ او سید عتیق الرحمٰن شاہ کی قیادت میں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ریکارڈ یافتہ ملزمان شعیب اور شہباز عرف موٹا اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، جبکہ دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے ہلاک ملزمان کی لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ مقابلے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

Post Bottom Ad Panel