Post Main Ad Panel
Read in English وراثتی جائیداد کی خاطر بیوہ خاتون پر تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار

وراثتی جائیداد کی خاطر بیوہ خاتون پر تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار

9 ویوز

فیصل آباد، 28 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد میں تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وراثتی جائیداد کے لالچ میں بیوہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزمان لیاقت علی اور ظفر حسین نے وراثتی جائیداد کی خاطر مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر بیوہ خاتون ناہید صادق کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ ملک محمد عمران نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔اس حوالے سے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد اور ان کے حقوق غصب کرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel