Post Main Ad Panel
Read in English کینال روڈ پر انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے جھکے درختوں کی شاخوں کی ٹریمنگ کا فیصلہ

کینال روڈ پر انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے جھکے درختوں کی شاخوں کی ٹریمنگ کا فیصلہ

8 ویوز

فیصل آباد: 15 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): درختوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ ڈسٹرکٹ و ڈویژنل انتظامیہ کی اہم ترین ترجیح ہے۔ اسی مقصد کے پیشِ نظر کینال روڈ پر حادثات کا سبب بننے والے اور انسانی جانوں کے لیے ممکنہ خطرہ بننے والے جھکے ہوئے درختوں کی شاخوں کی ٹریمنگ (چھنگائی) کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کسی بھی درخت کو ہرگز کاٹا نہیں جائے گا۔

یہ اہم فیصلے کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیے گئے، جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن قیصر عباس رند، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی، ایم ڈی پی ایچ اے (ہارٹیکلچر ایجنسی) دلاور خان، اور محکمہ فاریسٹ سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کمشنر فیصل آباد نے درختوں کی حفاظت اور شہری تحفظ کو متوازن رکھنے کے لیے ایک ہائی لیول کمیٹی قائم کر دی ہے۔ یہ کمیٹی کینال روڈ کے تمام درختوں کا تفصیلی سروے کرنے، خطرناک شاخوں کی ٹریمنگ کی نگرانی اور جہاں ضرورت ہو وہاں متبادل درختوں کی ری ٹرانسپلانٹیشن (دوسری جگہ منتقل کرنے) کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کروائے گی۔

Post Bottom Ad Panel