Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد ڈویژن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پہلا میگا پراجیکٹ منظور

فیصل آباد ڈویژن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پہلا میگا پراجیکٹ منظور

5 ویوز

فیصل آباد: 15 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ڈویژن بھر میں عوامی بہبود اور تجارتی ترقی کے منصوبوں کے سلسلے میں بڑا بریک تھرو حاصل ہوا ہے۔ فیصل آباد ڈویژن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ  کے تحت پہلے میگا پراجیکٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت تحصیل گوجرہ (ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ) میں ساڑھے 4 ایکڑ رقبے پر 50 کروڑ روپے کی لاگت سے "گوجرہ گیلریا" کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اس تاریخی منصوبے کی منظوری کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیرِ صدارت منعقدہ ڈویژنل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک نے پراجیکٹ کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن فیصل آباد ڈویژن کے لیے انتہائی یادگار ہے جہاں پی پی پی موڈ کے تحت اتنے بڑے منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "گوجرہ گیلریا" کے تحت نجی سرمایہ کاروں اور شہریوں کو شاپس، بینکس، جدید کمرشل مارکیٹ، پارکنگ پلازہ اور فوڈ سٹریٹ سمیت عالمی معیار کی سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی اسی طرز پر ترقیاتی سکیمیں شروع کی جا رہی ہیں جبکہ ضلع فیصل آباد میں بھی پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اقدامات پر کام جاری ہے۔ کمشنر فیصل آباد نے گوجرہ کے لیے اس اہم منصوبے کی تیاری پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک کو خصوصی شاباش دی۔

اجلاس کے دوران ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے منصوبے کی افادیت جبکہ پی پی پی اتھارٹی کے نمائندگان نے تکنیکی و مالیاتی امور پر روشنی ڈالی۔

Post Bottom Ad Panel