Post Main Ad Panel
Read in English 3 رکنی چور گینگ گرفتار، چوری شدہ بھینس برآمد

3 رکنی چور گینگ گرفتار، چوری شدہ بھینس برآمد

8 ویوز

فیصل آباد: 15 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) پولیس نے مویشی چوروں اور مال مویشی پر ڈاکہ ڈالنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان مصطفیٰ، توکل اور محمد حسین نے حال ہی میں طفیل نامی مقامی شہری کی قیمتی بھینس چوری کی تھی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ سہیل اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ مویشی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں مویشی چوری کی دیگر وارداتوں میں ان کے ملوث ہونے اور مزید برآمدگی کے لیے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی مال و اسباب سے محروم کرنے والے مجرمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور گرفتار ملزمان کو عدالت کے ذریعے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel