Post Main Ad Panel
Read in English منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، 4 کلو سے زائد چرس برآمد

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، 4 کلو سے زائد چرس برآمد

70 ویوز

فیصل آباد: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بلاتعطل جاری ہے، اس سلسلے میں تھانہ ترکھانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ترکھانی مزمل عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اکرم، نواز اور اعجاز کو دبوچ لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار کلوگرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورک، ان کے دیگر ساتھیوں اور سپلائرز کے بارے میں اہم انکشافات متوقع ہیں، جن کی روشنی میں مزید تفتیش جاری ہے۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی موذی لعنت سے محفوظ اور پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے پولیس ہر وقت کوشاں ہے اور اس ناسور کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel