Post Main Ad Panel
Read in English چک جھمرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک

چک جھمرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک

30 ویوز

 

فیصل آباد: چک جھمرہ کے علاقے باٹھاں اسٹاپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے، جو وہاڑی کا رہائشی تھا۔ ملزم مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا۔

پولیس کے مطابق باٹھاں اسٹاپ کے قریب ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ انسپکٹر رضوان شوکت کی قیادت میں پولیس ٹیم کا ملزمان سے مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ملزم سلمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا، جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Post Bottom Ad Panel