فیصل آباد
آر پی او سہیل سکھیرا کی زیرسرپرستی سنگین جرائم میں 72فیصدنمایاں کمی،398خطرناک گینگزاور1097ملزمان گرفتار
15
ویوز
فیصل آباد 2 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت،آرپی اوفیصل آبادسہیل اختر سکھیرا کی زیر قیادت ریجن فیصل آبادپولیس کا
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کے نتیجہ میں سنگین جرائم میں 72فیصدنمایاں کمی،398خطرناک گینگزاور1097ملزمان گرفتار۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت اورآئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کر یک ڈاؤن جاری، آر پی اوفیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی سربراہی میں اس عرصہ کے دوران ریجن فیصل آباد میں 398خطرناک گینگزگرفتار کیے گئے، ان گینگز میں ملوث1097ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس کے نتیجے میں 3377مقدمات یکسو ہوئے اورملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکلز، طلائی زیور ات، موبائل فونز،مویشی اور تقریباً34 کروڑ31 لاکھ روپے سے زائدنقدی برآمد ہوئی۔مزیدمنشیات فروشوں کے خلاف 7260 مقدمات درج کرتے ہوئے7375ملزمان گرفتار کیے گئے اوران کے قبضہ سے چرس161.3880کلوگرام، آئس141.106کلوگرام، شراب101852لیٹر،افیون 17.51کلو گرام اور ہیروئن272.942کلو گرام برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پسٹل3059،ریوالور31، بندوقیں 186،کلاشنکوف54،رائفلیں 161اور8395گولیاں برآمد کی گئیں۔کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے 1561مقدمات درج کئے گئے اور1582ملزمان گرفتار ہوئے اوران کے قبضہ سے100572کائیٹس اور2583ڈور چرخیاں برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئیں۔جرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ قتل کے251،اقدام قتل کے313مجرمان اشتہاریوں کے ساتھ ساتھ کیٹگریAکے2617اور کیٹگری Bکے7642مجرمان اشتہاری جبکہ کیٹگری Aکے896اور کیٹگریBکے8419عدالتی مفروران کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔
آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں سنگین جرائم میں 72 فیصد کمی واقع ہوئی۔قتل کے واقعات میں 28 فیصد کمی،رابری معہ قتل کے مقدمات میں 55 فیصد کمی،ڈکیتی کی وارداتوں میں 67 فیصد کمی، سرقہ بالجبر کے مقدمات میں 63 فیصد کمی۔کار چھیننے کے واقعات میں 68 فیصد کمی، موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں 67 فیصد کمی۔دیگر وہیکل چھیننے کے مقدمات میں 58 فیصد کمی ہوئی۔
اس عرصہ کے دوران اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری اور 1787آن لائن کمپلینٹ کے ذریعہ7842 سے زائدشہریوں کے مسائل حل کیے گئے۔ر یجن فیصل آباد میں قائم16خدمت مراکزاور20خدمت کاونٹرزکے ذریعے363218 سے زائد شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔4تحفظ سنٹر زاور06میثاق سنٹرز پر موصول ہو نے والی22863 سے زائدشکایات کا ازالہ کیا گیا۔اردل روم کے ذریعہ سے597زائد شوکاز نوٹسزاوراپیل ہائے کے فیصلے کیے گئے۔
پولیس افسران کی ویلفئیر کے لیے35سے زائد مختلف اداروں کے ساتھ MOUsسائن کیے گئے ہیں جس میں تعلیمی ادارے، لیبارٹریز، ہسپتال اور فلاحی ادارے شامل ہیں۔ان اداروں میں شہدا،غازی،ریٹائرڈپولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو تعلیم اور علاج معالجہ کی سہولیات فری دستیاب ہوں گی۔پولیس افسران کی فلاح وبہبود اور ویلفیئر کے لیے اقدامات کا سلسہ جاری ہے۔
آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے ریجن بھر کے بازاروں، تجارتی مراکز، مین شاہراہوں اور عوامی مقامات پر چارپائیاں (منجھے کلچر) بچھانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خاتمے کے لیے مؤثر اور سخت اقدامات کا اعلان کیا۔انھوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر چارپائیاں بچھانے سے طالبات اور عورتوں کے تحفظ، ٹریفک کی روانی،تجاوزات میں اضافہ اور شہری نظم و ضبط بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور بازاروں میں غیر قانونی طور پر چارپائیاں بچھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے واضح کیا ہے کہ فیصل آباد ریجن میں کیفے، پان شاپس کی آڑ میں منشیات فروشی، غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق اور مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔انھوں نے مزید کہاکہ فیصل آباد ریجن کو منشیات، جرائم اور سماج دشمن عناصر سے پاک بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ تر جمان ریجنل پولیس آفیسر
فیصل آباد