فیصل آباد: گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ’’میڈیا لٹریسی اِن دی ڈیجیٹل ایرا‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) نے کی۔
وائس چانسلر نے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں میڈیا لٹریسی، معلومات کی تصدیق اور تنقیدی سوچ انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ کسی بھی خبر، تصویر، ویڈیو یا دعوے کو آگے شیئر کرنے سے پہلے اس کے ماخذ اور صداقت کی لازمی جانچ کریں۔
یونیورسٹی آف پنجاب کے شعبہ ڈیجیٹل میڈیا کی سربراہ ڈاکٹر سویرا مجیب شامی نے سوشل میڈیا الگورتھمز، گمراہ کن معلومات اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ مواد کے تناظر میں ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ثناء نوید خان نے سوشل میڈیا الگورتھمز، جبکہ ذیشان حیدر (بی بی سی نیوز اردو)، حسام احمد اور عفاف نے خبر کی تصدیق اور ذمہ دارانہ صحافت کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
سیمینار کا انعقاد شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز اور میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سوسائٹی، جی سی ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں میڈیا نمائندگان، اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔