تھانہ صدر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے کی ہیروئن برآمد
فیصل آباد: 25 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): منشیات سے پاک معاشرے کے عزم کے تحت فیصل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیابی سے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش ملزمان اویس، نواز اور محمد حسین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو 880 گرام اعلیٰ کوالٹی ہیروئن برآمد کی ہے۔
تھانہ صدر پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
سی پی او فیصل آباد نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔