Post Main Ad Panel
Read in English
Video could not be played in this browser.

Open video directly

آر پی او فیصل آباد کی کھلی کچہری، 80 سے زائد درخواستوں پر موقع پر احکامات جاریفیصل آباد: آر پی او سہیل اختر سکھیرا کی کھلی کچہری، 250 سے زائد شہریوں کی شکایات پر سماعت فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام کو فوری، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی

23 ویوز

فیصل آباد: آر پی او سہیل اختر سکھیرا کی کھلی کچہری، 250 سے زائد شہریوں کی شکایات پر سماعت

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام کو فوری، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی کے وژن کے تحت آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے ریجنل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں ریجن بھر سے آنے والے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنی گئیں۔

پولیس کے مطابق کھلی کچہری کے دوران 250 سے زائد درخواستوں پر سماعت کی گئی۔ آر پی او نے 80 سے زائد درخواستوں پر موقع پر ہی فوری داد رسی اور قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے، جبکہ دیگر درخواستیں مزید انکوائری اور کارروائی کے لیے متعلقہ افسران کو بھجوا دیں۔

آر پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر مقررہ مدت کے اندر قانون کے مطابق کارروائی مکمل کی جائے اور درخواست گزاروں کو بروقت انصاف فراہم کیا جائے۔

اس موقع پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ شہریوں کو فوری، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور اور مظلوم طبقات کو بروقت انصاف فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں سے بدسلوکی، مقدمات کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر یا انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقدمات کی تفتیش مکمل میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق کی جائے اور کسی بھی قسم کے دباؤ یا اثر و رسوخ کو خاطر میں لائے بغیر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

آر پی او نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر فوری اور مؤثر انصاف فراہم کرنا، پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا اور عوامی مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فیصل آباد ریجن پولیس عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنے اور بہترین پولیسنگ کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔

Post Bottom Ad Panel