Post Main Ad Panel
Read in English
Video could not be played in this browser.

Open video directly

آر پی او فیصل آباد سے دیوبندی علما کرام کے وفد کی ملاقات

18 ویوز

 

فیصل آباد: آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا سے دیوبندی علما کرام کے وفد نے ملاقات کی، جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں مفتی ضیاء مدنی، مولانا حبیب الرحمن صدیقی، پیر ناظم حفیظ اور دیگر معزز علما کرام شامل تھے۔

ملاقات کے دوران آر پی او فیصل آباد نے امن و امان کے قیام میں علما کرام کے مثبت کردار کو سراہا۔ علما کرام نے امن، سلامتی اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ معاشرے میں امن، برداشت، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ میں علما کرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پولیس اور علما کرام کے باہمی تعاون سے امن و امان کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔

Post Bottom Ad Panel